اشتہار

الیکشن کی تاریخ کا اعلان : منظور وسان نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے دباؤ پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا کراچی سے سفر شروع ہوا، یقیناً بلاول صاحب کا پریشر تھا تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا، الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے یا بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہی۔

- Advertisement -

نواز شریف کی واپسی پر پی پی رہنما نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ اکتوبر میں ہی پتہ چلے گالیکن آنا تو پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کیساتھ ن لیگ بھی شامل ہوسکتی ہے لیکن جی ڈی اے ختم ہوچکی ہے ان کا کوئی مستقبل نہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ کہ عوام پر بھروسہ ہے، اگر اللہ اور عوام نے چاہا تو جیت کر آئیں گے ، نگران حکومت 4ماہ کےلئے ہے ،مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔

احتساب کے حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جاتا ہے تو جو اچھا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں