تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پیاز تین روپے فی کلو، کس ملک میں فروخت ہورہی ہے؟

دنیا بھر میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مگر بھارت میں کسانوں کو ان کی لاگت کی قیمت بھی میسر نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں پیازکی قیمت 300 سے 350 روپے فی کوئنٹل(سو کلو) کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جو کہ چار سال بعد کی کم ترین گراوٹ ہے۔

مہاراشٹر کے کاشتکاروں نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں پیاز کی کھیتی کی لاگت بھی وصول نہیں ہو پا رہی ہے کیونکہ پیاز کی اچھی فصل کی وجہ سے اس کی قیمت بہت کم دی جا رہی ہے۔

مقامی کاشتکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر پابندی کے باعث اس کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیاز کی برآمدات پر کوئی پابندی نہیں صرف بیج پر پابندی لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان نے 512 کلو پیاز بیچ کر صرف 2 روپے کمائے

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب، وسطی ایشیا میں غیر معمولی ٹھنڈ اور روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں پیاز کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا اور لوگ پیاز کو سونے سے تشبیہ دینے لگے۔

ادھر فلپائن، ترکی، قازقستان، مراکش سمیت یورپی یونین کے ممالک میں تاحال پیاز کی قلت ہےجس کے باعث وہاں پیاز کی خرید عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے کیونکہ غیر معمولی ٹھنڈ کے باعث یہاں پیاز کے ذخیرے تباہ ہوگئے۔

دنیا بھر میں پیاز کا سب سے بڑا برآمدی ملک نیدرلینڈ بھی پیاز کی قلت سے محفوظ نہ رہ سکا ، رواں سال آنے والی قحط سالی نے سب کچھ تباہ کردیا۔

Comments

- Advertisement -