اشتہار

عمران خان کی گرفتاری کیلیے آپریشن، زمان پارک رات بھر میدان جنگ بنا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کی گرفتاری کیلیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی پولیس کا آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں زمان پارک رات بھر میدان جنگ بنا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے جس کو رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہوگئی ہے۔

آپریشن کے سلسلے میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا علاقہ رات بھر میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولوں کی بوچھاڑ کردی اور درجنوں شیل پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ پر بھی گرے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی شیلنگ کا جواب پتھراؤ کرکے کیا۔ پولیس کے مطابق کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز زخمی ہوگئے جب کہ مشتعل کارکنوں نے باؤزر اور درختوں کو آگ لگا دی۔

رات گئے پولیس بکتربند گاڑیاں لے کر زمان پارک کے گیٹ تک پہنچ گئی تھی تاہم کارکنوں نے پولیس کو پیچھے دھکیل دیا تھا جب کہ آپریشن کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس اور بجلی کی فراہمی پہلے ہی معطل کردی گئی تھی۔

زمان پارک میں پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے اور پولیس کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کر رہی ہے۔ رینجرز بھی زمان پارک کے دروازے تک پہنچ چکی ہے جب کہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں