اشتہار

چھ خواتین اور ٹانگیں 10! تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اکثر تصاویر صارفین کے ذہن کو الجھانے کا باعث بنتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے آئے روز دلچسپ و عجیب تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

اس تصویر میں آپ کو چھ دوستوں کا گروپ نظر آرہا ہوگا جو ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھا ہوا ہے، مگر حیران کن طور پر چھ خواتین کی موجودگی کے باوجود ٹانگوں کی صرف پانچ جوڑیاں نظر آرہی ہیں۔

تصویر دراصل نظر کا دھوکا ہے، بائیں جانب سے تیسری نمبر پر بیٹھی خاتون کو دیکھ لگ رہا ہے کہ اس کی ٹانگیں نہیں ہیں مگر ایسا نہیں ہے کیوں کہ مذکورہ دوسرے نمبر پر نظر آنے والی ٹانگیں اسی خاتون کی ہیں۔

تصویر میں بائیں سے دوسرے نمبر پر نظر آنے والی خاتون کی ٹانگیں تصویر میں دکھائی نہیں دے رہیں کیوں کہ بائیں جانب پہلے بیٹھی ہوئی خاتون نے اور دوسرے نمبر پر موجود خاتون نے کالے رنگ کی جینز پہنی ہوئی جس کے باعث دوسری خاتون کی ٹانگیں تصویر میں نظر نہیں آرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں