اشتہار

برسوں سے قومی ٹیم سے باہر کھلاڑی نجم سیٹھی کے گُن گانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

برسوں سے قومی ٹیم سے باہر کھلاڑی نجم سیٹھی کے پی سی بی کا چارج سنبھالتے ہیں ان کے گن گانے لگے اور عہدے کے لیے بہترین شخصیت قرار دے دیا۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے پی سی بی کا دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد برسوں سے قومی ٹیم سے باہر کھلاڑی بھی چارج ہوگئے اور انہوں نے نجم سیٹھی کے آتے ہی ان کے گُن گانا شروع کردیے۔ کسی نے ویلکم مسٹر رائٹ کہا تو کسی نے صحیح کام کے لیے صحیح آدمی قرار دیا۔

کیریئر کے آغاز میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے دنیا میں اپنی دھاک بٹھانے والے فاسٹ بولر محمد عامر جنہوں نے کئی سالوں سے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ٹیم منیجمنٹ کے رویے سے مایوس ہوکر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے نجم سیٹھی کے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

- Advertisement -

محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صحیح کام کے لیے صحیح آدمی‘۔ نجم سیٹھی کو بہت مبارک ہو۔

 

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل جو کھیل سے زیادہ میدان سے باہر توجہ دینے اور متنازع بیانات کے بعد ٹیم سے کئی سالوں سے باہر ہیں انہوں نے بھی نجم سیٹھی کو مبارکباد دی ہے اور لکھا ہے کہ ’ویلکم بیک مسٹر رائٹ‘۔

جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے نجم سیٹھی کے پی سی بی کا دوبارہ چارج سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

احمد شہزاد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں ایک مرتبہ پھر پُرامید ہوں اس شخص کیلئے جس نے بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا اور جس نے پی ایس ایل کا آغاز کیا اور وہ جو ہمیشہ کھلاڑیوں کے جذبات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں