تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

گلاسگو : اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق گلاسگو کے پاکستانی قونصل خانے کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین کیا گیا۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے نو مئی کوشرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قونصل جنرل کو یادداشت بھی پیش کی۔

شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کےلیے خصوصی دعائیں کی، اس موقع پر اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہمیں شیر دل جوانوں پر فخر ہے جو رات دن ، سردی گرمی ہر حال میں ملک کے دفاع کیلئے چوکس ہیں۔

یاد رہے اسپین کے شہر بارسلونا میں شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجاً سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا تھا.

سمندر پار محب وطن پاکستانیوں نے بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا ، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے کیا گیا۔

ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی شخص یا جماعت کراس کرے گی تو پیچھا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -