ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول، پاک فضائیہ کی ایک اور تزویراتی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کی جانب سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ایک اور تزویراتی کامیابی ہے، لڑاکا طیاروں کی شمولیت ناقابل تسخیر دفاع یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خود کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ایک اور تزویراتی کامیابی ہے، ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی شمولیت ناقابل تسخیردفاع یقینی بنائے گی۔

پاک فضائیہ نے خودکومستحکم ،خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی، ایئرچیف مارشل ظہیر بابرسدھو، کی قیادت میں پاک فضائیہ ‘نیکسٹ جنریشن’ ایئر فورس بنی۔

پاک فضائیہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، حربی آلات ،انسانی وسائل کی شمولیت عمل میں لائی گئی، پاک فضائیہ سائبر،آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،آئی ٹی شعبوں میں مزید مستحکم ہوگئی۔

پاک فضائیہ نےجے10سی لڑاکاطیارے،بغیرپائلٹ ڈرونز،فورس ملٹی پلائرز جیسی صلاحیتیں حاصل کیں ، پاک فضائیہ میں جدید دفاعی نظام اور ہائپرسونک میزائلوں جیسی صلاحیتوں سے دفاع مزید مستحکم ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں