کراچی: ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گی، ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ تین مئی کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ 5 اور 7 مئی کو شیڈول ہے۔
Welcome back to Karachi Team New Zealand#Pakistan #NewZealand #PAKvsNZ pic.twitter.com/ZMIbcWrgrY
— Ali Hasan 🏅 (@AaliHasan10) April 30, 2023
واضح رہے پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ کچھ ماہ قبل نیوزی لینڈ نے کراچی میں ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔
پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
فخر زمان کو شاندار 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔