اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات، پاک فوج کے دستے فرائض انجام دینگے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کےدستے کیو آر ایف کےفرائض انجام دینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کےفرائض انجام دینگے اور فوجی جوان انتخابات میں قیام امن کیلیے ذمے داریاں نبھائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات کیلئے فرائض انجام دینگے اور اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کی تعیناتی کیلیے آرمی چیف سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں آرمی چیف سے فوج تعیناتی کی درخواست

پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آرمی چیف کو مراسلہ لکھا تھا جس میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں