منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی کیلر سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکی تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلر سیکٹر: بھارتی فوج نے کیلر سیکٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا نتیجے میں بھارتی سیکٹر کی چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔


پاک فوج کی فائرنگ سے تباہ ہونے والی بھارتی چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، تباہی کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی جس میں چوکی کی تباہی انتہائی واضح ہے اور دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے جاسکتے ہیں۔

قبل ازیں پیر کی صبح بھارتی فوج نے صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا۔


سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب


اطلاعات کے مطابق سماہنی سیکٹر کی فائرنگ صبح چار بجے کی گئی تھی جس کا سلسلہ چھ بجے تک جاری رہا۔

قبل ازیں اتوارکو بھی بھارت کی جانب سے یکے بعد دیگرے کنٹر ول لائن پر تین مختلف مقامات پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی، ان تمام فائرنگ کا مقصد کشمیر کاز سے توجہ ہٹانا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں