اشتہار

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ترک عوام کے دل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ترک عوام کے دل جیت کر وطن پہنچ گئی، ترکیہ کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی تینتیس رکنی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد کے بعد ترکیے سے وطن واپس پہنچ گئی۔

ترکیہ کےعوام کےدل جیت کر وطن پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں کے بعد سب سے آخر میں وطن لوٹی ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ٹیموں نے سترہ روزتک انتالیس مقامات پرریسکیو آپریشن کیا، جس میں بچوں سمیت آٹھ افراد کو زندہ بچایا اور ایک سو اڑتیس جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سےنکالیں۔

ترکیہ کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترک سفارتخانے کی جانب سے پاک فوج کی ٹیم کو گلدستہ پیش کیا۔

ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے مشکل کی گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نےمجموعی طور پراکیانوے سائٹس کو سرچ کیا اور انتالیس مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہردکھائے۔

پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 2 سائٹس کو خیمہ بستی کیلئےمکمل کلیئر کیا۔

پاک فوج کی اربن اور ریسکیو ٹیم کو بین الاقوامی اور ترکیہ کے مقامی چینلزنے بھی پزیرائی دی ، پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کا آپریشن مسلسل کئی روز تک جاری رہا اور ترکیہ عوام کے دل جیت کر پاک فوج نے وطن عزیز کے نام کو سرخرو کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں