اشتہار

’پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے تو ہماری بیٹنگ بھی اچھی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بیٹرز کو پاکستان کے بولنگ اٹیک سے متعلق خبردار کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ خطرناک ہے بلے بازوں کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے میلبرن کا موسم تبدیل ہوتا رہتا ہے لیکن ہم نے میچ کی تیاری کررکھی ہے۔

- Advertisement -

روہت شرما کا کہنا تھا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی پاکستان میں شرکت سے متعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ہم رزلٹ سے زیادہ کارکردگی پر فوکس کررہے ہیں پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا، کل کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں