تازہ ترین

’بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا ہے‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ہے، رنز زیادہ ہوں تو آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف ہدف حاصل کرنا آسان نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں بولرز جلد وکٹیں لیں گے، فاسٹ بولرز پر ابھی تمام ذمہ داری ہے وہ جلد وکٹ لیں تو پاکستان کے لیے اسکور کرنا آسان ہوگا۔

اس کے علاوہ کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کو 250 رنز کے اندر آسٹریلیا کے ٹیم کو آؤٹ کرنا ہوگا، ابھی تمام تر ذمہ داری بولرز پر ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان سے زیادہ آسٹریلیا کی ٹیم پریشر میں ہے، ہماری ٹیم کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بالرز کو آزمانے اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آؤٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے آج ہماری کوشش ہوگی کہ جلد وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھائیں۔

Comments

- Advertisement -