اشتہار

سڈنی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 بنا کرڈکلیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: پاکستان کےخلاف تسیرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزآسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر538رنزبناکرڈکلیئر کردی۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نےسڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز 3وکٹوں پر365رنز سے کیا۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز پرمیٹ رینشا 167 اور ہینڈس کومب 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،رینشا 184 کے انفرادی اسکور پر عمران خان کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

post-1

ڈیبیوکرنے والے ہلٹن کارٹ رائٹ کو بھی477 کےمجموعی اسکور پرعمران خان نےبولڈ کیا،انہوں نے37 رنز بنائے۔

post-3

ہینڈس کومب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے9چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور110رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔

post-2

میتھیو ویڈ 29 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مچل اسٹارک بھی 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنا کر اظہر علی کا شکار بنے۔

اظہر علی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران خان نے 2، وہاب ریاض نے3 اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ واضح رہےکہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنرسے95 گیندوں پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ عثمان خواجہ 13 اوراسٹیون اسمتھ 24 رنزبنا کر آؤٹ ہوئےتھے۔

met-shaw-post

آخری ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کارٹ رائٹ اور پاکستان کی طرف سے شرجیل خان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

warner-post

پاکستانی ٹیم میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے سہیل خان کی جگہ عمران خان کو جبکہ آسٹریلیا نے اسٹیواو کیف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں