اشتہار

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، گرین شرٹس آج سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلیے میدان میں اتریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا گرین شرٹس سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لیے میدان میں اتریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے اور آج فیصلہ کن برتری کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج تیسرے میچ میں ٹکرائیں گی تو مہمان ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے گی جب کہ گرین شرٹس فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم ابتدائی دو میچوں میں کیویز پر مکمل حاوی رہی۔ پہلے میچ میں 88 جب کہ دوسرے میں 38 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں شاہینوں کو برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں 31 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں۔ قومی ٹیم نے 20 بار میدان مارا جب کہ نیوزی لینڈ کو 11 میں کامیابی ملی۔

آج میچ کے بعد دونوں ٹیمیں پنڈی کے لیے اڑان بھریں گے جہاں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں