تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شرجیل خان نے ون ڈے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر کیا لکھا؟

کراچی: پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں لیگ اسپنر اسامہ میر اور حارث سہیل کی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ پی سی بی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے ان کا نام ہوم سیریز کے لیے شامل نہیں کیا گیا۔

اوپنر بیٹر کی پانچ سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی ہوتی لیکن پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے پر وہ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہوسکے۔

شاہد آفریدی نے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک میں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں حتمی اسکواڈ میں برقرار نہیں رکھا گیا کیونکہ مجھے پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ٹیم میں شمولیت پر گرین سگنل نہیں ملا تھا۔

ون ڈے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر شرجیل خان بنگلہ دیش روانہ ہوگئے جہاں وہ بی پی ایل میں شرکت کریں گے اور تین میچز میں کھلنا ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل خان نے لکھا کہ ’کھلنا ٹائٹنز کے ساتھ تین میچز کا معاہدہ پورا کرنے کے لیے بنگلہ دیش جارہا ہوں، اس کے بعد فٹنس ٹرینر کے ساتھ کچھ کام کرنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گا، دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

فاسٹ بولر محمد عامر نے شرجیل کے ٹوئٹ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آجا، آجا۔‘

یاد رہے کہ شرجیل کا نام 2017 میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں آیا تھا اور انہیں کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے پانچ سال کے لیے معطل کردیا گیا تھا بعدازاں ان کی آدھی سزا معطل کر دی گئی تھی جس کے بعد وہ 2019 میں واپسی کر سکتے تھے۔

شرجیل خان نے جنوری 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ

ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس میں بابر اعظم خان کپتان، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور طیب طاہر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -