اشتہار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا کرکٹ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم : جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 220 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہے، 27 ویں تک پاکستان کے 119 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تاہم بارش کے سبب میچ روک دیا گیا ہے، اگر بارش نہ رکی تو پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ برمنگھم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایجسٹن میں جاری ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 219 رنز بنا کر فتح کے لیے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دے دیا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ نے 50 اوور مکمل کھیلے اور 8 وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 75 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈی کوک 33، کرس مورس 28 اور ڈوپلسی 26 رنزاسکور کرسکے۔

پاکستانی بالر حسن علی نے 3 وکٹ،عماد وسیم اور جنید خان نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

پاکستانی بیٹنگ جاری

پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے بیٹسمین اظہر علی اور فخر زماں نے اوپننگ کی۔

پہلے 5 اوور میں دونوں بیٹسمین نے 33 رنز بنالیے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ ساتویں اوور میں 40 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے فخر زمان 23 بال پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ بابر اعظم کریز پر کھیلنے آئے۔

دوسری وکٹ بھی محض دو بال بعد ساتویں اوور میں ہی 41 رنز پر گری، اظہر علی 22 بال پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ حفیظ کھیلنے آئے۔

دس اوور کے اختتام تک پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 42  رنز بنالیے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ حفیظ کی گری جو 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

27ویں اوور کے اختتام تک پاکستانی کرکٹ ٹیم 119 رنز اسکور کرچکی ہے جب کہ اس کے تین کھلاڑی اظہر علی، فخر زمان اور حفیظ آؤٹ ہوچکے ہیں۔

بابر اعظم 31 اورشعیب ملک 16ر نز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بارش نہ رکی تو پاکستان میچ جیت جائے گا

ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل اے) قانون کے تحت پاکستان جنوبی افریقہ سے 19 رنز آگے ہے، اگر بارش نہ رکی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جائےگا۔


پاکستان کو بڑا ہدف دیں گے، میچ سے قبل پروٹیز کا بیان

قبل ازیں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئر کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آرہی ہے اس لیے پاکستان کو ایک بڑا ہدف دیں گے اور اس میچ کو اہم میچ کے طور پر کھیلیں گے۔

پچھلی شکست کو بھول کر جیت کا عزم لے کر کھیلیں گے، سرفراز

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تب ھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم جنوبی افریقہ کو جلد از جلد آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے اور پچھلی شکست کو بھول کر میدان میں جیت کا عزم لے کر اتریں گے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر، فخر زمان، اظہر علی، جنید خان، شاداب خان، بابر اعظم، عماد وسیم اور حسن علی شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، وین پارنیل، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس مورس، جین پال ڈومینی اور کگیسو ربادا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں