تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی فضائیہ کار کوآڈ کاپٹر مار گرایا، ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں بھارتی کوآڈ کاپٹرکی باقیات ملیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کاکوآڈ کاپٹر مار گرایا، 25 فروری کو دن 12:55 پر جاسوسی کیلئے آنے والے بھارتی کوآڈکاپٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی کوآڈ کاپٹر کو مار گرانے کے بعد اس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور 26فروری کوایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں بھارتی کوآڈ کاپٹرکی باقیات ملیں، کوآڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہیں۔

یاد رہے 5 سال قبل 27 فروری 2019 کو بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیاروں کو مارگرایا گیا تھا۔

خیال رہے پاکستان کے بہادر شاہینوں کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل ہوگئے ، آج ہی کے دن دراندازی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان فروغ امن کیلئےپُرعزم ہے اور ہرجارحیت کا جواب بھرپورطاقت سے دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -