تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کپ: شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری بناکر کراچی وائٹس کو فتح دلادی

ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود کی شاندار پرفارمنس جاری ہے، بیٹر نے پاکستان کپ کے راؤنڈ فور میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ 2023-24 کے چوتھے راؤنڈ کے میچز راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر اور ایبٹ آباد کے چار مقامات پر کھیلے گئے۔ کراچی وائٹس، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا نے اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔

قومی اوپنر شان مسعود نے کراچی وائٹس کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور وائٹس کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کی آٹھ وکٹوں سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کامران غلام اور عادل امین کی نصف سنچریوں کی بدولت پشاور نے لاہور بلیوز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

مبصر خان کی شاندار کاکردگی کی بدولت راولپنڈی نے فیصل آباد کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ فاٹا نے ملتان کے خلاف 60 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ طیب طاہر نے 93 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔

جواب میں لیفٹ ہینڈر اوپنر شان مسعود کی غیر معمولی بیٹنگ کی وجہ سے کراچی وائٹس نے 34.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر250 رنز بنائے۔ انھوں نے ناقابل شکست سنچری بنائی 99 بالز پر 121 رنز اسکور کیے۔

Comments

- Advertisement -