اشتہار

پاکستان کا یاسین ملک کیخلاف سزائے موت کے مقدمے پر سخت تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف سزائے موت کےمقدمے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا یاسین ملک کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سےیاسین ملک کیخلاف سزائےموت کےمقدمےپرپاکستان کو سخت تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو ان کے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا،پاکستان بھارت سے یاسین ملک کو صحت کی سہولیات فراہم کرنےکامطالبہ کرتا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے بھارت کی بدنام زمانہ قومی تحقیقاتی ایجنسی پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کے درپے ہیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سزا دلوانے کے لیے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، یاسین ملک کے خلاف این آئی اے کی درخواست عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس سدھارتھ میریدل اورجسٹس تلونت سنگھ پرمشتمل دہلی ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے حریت رہنمایاسین ملک قابض بھارتی فورسزاورسرکار کے ہاتھوں جعلی مقدمات میں پابندسلاسل ہیں ، بھارتی فسطائی حکومت نے حریت رہنما کو 35سالہ پرانےجعلی مقدمے میں پھنسا رکھا ہے۔

بھارتی عدالتی نظام اورانتظامیہ کی ملی بھگت سےیاسین ملک کو گزشتہ سال سزاسنائی گئی تھی ، حریت رہنما کو دہشت گردی کی مالی معاونت کےجعلی مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں