اشتہار

پاکستان کو نئے کرکٹ اسٹارز پھر مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 نے ملک کو ایک بار پھر مستقبل کے نئے کرکٹ اسٹارز دے دیے کامیاب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی دھوم رہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے سب سے مقبول میلے پی ایس ایل نے اپنی روایت برقرار رکھی اور سابقہ ایونٹ کی طرح جب پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اختتام پذیر ہوا تو کئی نئے نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل سے دھاک بٹھا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کرچکے تھے۔

پی ایس ایل 8 جب ختم ہوا تو احسان اللہ، زمان خان، صائم ایوب، طیب طاہر، عباس آفریدی یہ وہ نام ہیں جن کی گونج کرکٹ کے حلقوں میں چہار جانب سنائی دی اور کرکٹ کے پنڈت انہیں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے اسٹارز قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

احسان اللہ نے پی ایس ایل کی 8 سالہ تاریخ میں 22 وکٹوں کے حصول کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بولر کا اعزاز پانے والے پہلے بولر بنے تو زمان خان نے بھی دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

مذکورہ بلے بازوں نے گیند سے جادو جگایا تو صائم ایوب اور طیب طاہر بلے چلا کر بولروں کا بھرکس نکالا۔

اس اعلیٰ کارکردگی کا ملا ان کو اجر اور چار کھلاڑیوں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان کو تو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں قومی اسکواڈ میں شامل بھی کر لیا گیا ہے اور اب وہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ آج دنیا میں پاکستان کا کرکٹ کے میدانوں میں نام بلند کرنے والے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، شاداب خان، حسن علی سمیت کئی دیگر کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی ہی دریافت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں