تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ؟

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن او ڈونل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلوی سرزمین پر ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

سین ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن او ڈونل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز یا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کا امکان ہے اس متعلق بات چیت جاری ہے۔

سابق آل راونڈر کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر کو آسٹریلوی سرزمین پر پاک بھارت میچ جذبات سے بھرپور تھا نیوٹرل مقام پر 90 ہزار سے زائد افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جو انتہائی غیرمعمولی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ٹورنامنٹ کا بہترین میچ تھا جس میں پریشر تھا جذبات تھے اور زبردست کرکٹ تھی ایسے کھیل کے مناظر دیکھے جو انتہائی شاندار تھے۔

Comments

- Advertisement -