اشتہار

پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں T20I کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم ہفتے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کو شاندار طریقے سے ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں دوسری شکست کے بعد پاکستان کی سیریز جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اس کے پاس سیریز برابر کرنے کا ایک آخری موقع رہ گیا۔

- Advertisement -

پلیئنگ الیون میں بابر اعظم کو بطور کپتان شامل کرنے کا امکان ہے جو صائم ایوب کے ساتھ کھیلیں گے۔ عثمان خان وکٹ کیپر جبکہ فخر زمان مڈل آرڈر میں شاداب خان اور افتخار احمد اہم کردار ادا کریں گے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم گزشتہ میچ کی شکست کے باوجود دوبارہ واپسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آخری میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ زمان خان کو لائن اپ سے ڈراپ کیا جائے گا پاکستان کے بولنگ اٹیک کو مضبوط کرنے کے لیے تیز گیند باز شاہین آفریدی کو واپس لایا جائے گا۔

اسامہ میر کو گزشتہ میچ میں مہنگے ہونے کے باوجود ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب سے قبل اپنی اہلیت ثابت کرنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔

پچھلے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرنے کے قریب پہنچا لیکن بالآخر چار رنز سے ہار گیا۔

نیوزی لینڈ کی نو آموز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر گرین شرٹس کے سیریز جیتنے کے ارمانوں کو ٹھنڈا کر دیا اور پاکستان کو اپنی سر زمین پر کسی بھی ملک کے خلاف سیریز جیتے دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔

پاکستان گزشتہ 28 ماہ میں ایک بھی کرکٹ سیریز اپنی سر زمین پر نہیں جیت سکی ہے 2022 اور 2023 میں قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر فتح کو ترستی رہی اور 2024 کا آغاز بھی سیریز جیتنے کا خواب ٹوٹنے سے کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں