اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزارت ریلوے نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فریٹ اور پارسل کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے، وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کہا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا کی سربراہی میں جلد اجلاس متوقع ہے، جس میں کرایوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت ریلوے سے منظوری کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت ریلوے کی جانب سے ٹرین کرایوں میں دو بار اضافہ کیا گیا تھا، محکمہ ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طور پر 15 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے 25 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں