اشتہار

چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 قومی کرکٹر کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔

اس ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد،  شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

- Advertisement -

وہاب ریاض کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے ٹوور سے معذرت کر لی ہے، نسیم شاہ اگلے تین ہفتے میں فٹ ہوں گے جبکہ محمد حسنین کو ایک سے دو ہفتے کا مزید وقت لگے گا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر ، شاہ نواز دہانی، محمد نواز ٹیسٹ کیمپ کو جوائن کریں گے ان کے علاوہ ارشد اقبال اور کاشف علی اضافی فاسٹ بولرز کے طور پر کیمپ میں شامل ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ 4 اسپنرز اس لئے بلائے تاکہ ان پر کام کرسکیں، پلیئرز کو سپورٹ کرنا ہمارا کام ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ ہمارا  ہدف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی لڑکے ہیں ان کے ساتھ خود کھیلا ہوں، اب یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے کیا بہتر ہے، صائم ایوب کی پرفارمنس اچھی ہے امید ہے وہ وہاں بہت کچھ سیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں