تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 66 افراد جاں بحق ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید66مریض انتقال کرگئے، جس سے کورونا سے انتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد27ہزار4 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 56ہزار778کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 3 ہزار 12 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.3فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 اور 76 ہزار 581 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد 5ہزار 36 تک جا پہنچی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 47 ہزار 678 ، پنجاب میں چار لاکھ 18 ہزار 196 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972 اور بلوچستان میں 32 ہزار 671 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -