اشتہار

پاکستانی ٹیم افغانستان کیخلاف کلین سوئپ کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم افغانستان کیخلاف کلین سوئپ کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے کولمبو ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی کے لیے سفر شروع ہو گیا، کھلاڑی کولمبو ایئر پورٹ سے ملتان کیلئے روانہ ہو گئے۔

قومی  ٹیم آج سہ پہر  ملتان پہنچے گی، پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

ایشیاکپ اور ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، پاکستان ٹیم نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف سیریز میں تین ۔ صفر کی جیت کے ساتھ انجام دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف تین میچز کی سیریز سے قبل 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں