تازہ ترین

پاکستان کے بھارت میں میچز پر بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران چنئی اور کولکتہ میں اپنے زیادہ تر میچز کھیلنے کو ترجیح دے گی۔

یہ دعویٰ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے اپنی شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا ہے۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق یہ دونوں شہر وہ ہیں جہاں پاکستان ٹیم پہلے اپنے دوروں کے دوران خود کو محفوظ محسوس کرتی رہی ہے اس لیے گرین شرٹس انہیں وینیوز کو ترجیح دے گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہونا ہے اور اس میں فائنل سمیت 46 میچز ہوں گے، جو بھارت کے 12 شہروں جیسے کہ احمد آباد، لکھنؤ، ممبئی، راجکوٹ، بنگلورو، دہلی، اندور، گوہاٹی، حیدرآباد، اور دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساس معاملے کے حوالے سے آئی سی سی کی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام اس وقت آئی سی سی کے اعلیٰ عہدے دار کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آئی سی سی ذرائع نے کہا کہ کولکتہ میں، پاکستان نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت کے خلاف کھیلا اور کھلاڑی سیکیورٹی سے بہت خوش تھے اسی طرح چنئی ایک مقام کے طور پر پاکستان کے لیے یادگار ہے یہ مخصوص مقامات پر محفوظ محسوس کرنے کے بارے میں بھی ہے۔

اگرچہ احمد آباد میں 132,000 کی سب سے زیادہ گنجائش ہے، جس سے آئی سی سی کو زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا بہترین موقع ملے گا، نریندر مودی اسٹیڈیم پہلے ہی فائنل کی میزبانی کے لیے مقرر ہے۔ لہٰذا، چنئی اور کولکتہ کے درمیان ایک اور مقام کا انتخاب بھارت-پاکستان میچ کی میزبانی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

اس ہفتے ایک حالیہ انٹرویو میں پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی شائقین نہیں چاہتے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیلے اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتا۔

Comments

- Advertisement -