اشتہار

’پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

اسلام آباد میں ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کے حوالےسے آنے والی تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ہمیں بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے، 2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بےپناہ کوششیں کی ہیں کئی سالوں بعد پہلی بار گزشتہ 2ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آئے ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک چیلنجنگ فیس سےگزر رہا ہے بدقسمتی ہےکہ 2022 میں ہم 47ویں معیشت بن گئے ہمیں مل کر معیشت کو چوبیسویں نمبر پر لے کر جانا ہے، آئی ایم ایف کےحوالےسےہماری ٹیم نےٹیکنیکل کام مکمل کر رکھا ہے آئی ایم ایف مذاکرات نومبر کے شروع میں ہونا تھے پھر31جنوری کو شروع ہوئے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا، پاکستان نےتاریخ میں ایک ہی پروگرام مکمل کیا جو 2013 سے 2016 کا تھا ہماری معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ریونیوکلیکشن کے حوالے سے آپ لوگ اپنی تجاویز دیں اس ریویو کوبہت پہلےہوجاناچاہئےتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں