تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار کا 14 فروری کو پلواما حملےکی برسی پر اسی طرز کا ایک اورڈرامہ رچانےکا منصوبہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، جس سے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا ہے۔

طاقت کے نشے میں چورہندوستان ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈاپھوڑ دیا۔

مودی سرکار کی 14 فروری کو پلواما حملےکی چوتھی برسی پر اسی طرز کا ایک اورڈرامہ رچانے کی اطلاع تھی۔

14فروری کو کشمیر کےجنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکاخیزگاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے ، پلواما، کلگام ، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پرخود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔

خفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپنا ہے۔

انتخابات کا وقت آتے ہی مودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں، یہ انتخابات2024 کے بھارتی لوک سبھاانتخابات میں فیصلہ کن اہمیت کے حامل ہیں۔

مودی سرکارفالس فلیگ آپریشن سے پاکستان مخالف جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے،اس مقصد کے حصول کے لئے مودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

خیال رہے باراک اوباما نےاپنی کتاب دی پرومسڈ لینڈ میں لکھا تھا ‘پاکستان مخالف جذبات پر بھارت انتخابات جیتتا ہے۔’

جنوری2022 میں کانگریس رہنماادت راج نے مودی پر پلواماحملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا جبکہ 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلواما حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھے۔

27 اکتوبر2022 کو بھارتی وزیردفاع نے آزاد کشمیر،جی بی کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا جبکہ یکم نومبر2022 کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرانےبیان دیا بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے ، مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیاجا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -