تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یہ ڈار نہیں ڈریکولا ہے، ہمارا خون چوسنے واپس آیا، عوام منی بجٹ اور پیٹرول مہنگا ہونے پر آگ بگولہ

کراچی : منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام آگ بگولہ ہوگئے اور کہا یہ ڈار نہیں ڈریکولاہے، ہمارا خون چوسنے واپس آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پستی عوام پر حکومت نے ایک ہی دن میں منی بجٹ، پیٹرول اور گیس بم گرا دیئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پھٹ پڑے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کو مسترد کردیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ ڈار نہیں ڈریکولا ہے،عوام کا خون چوسنے کے لیے واپس آیا ہے،پی ڈی ایم حکومت کو غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت ہمارے گھروں کا چولہا بجھادے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے ، جب پیٹرول مہنگا ہوگا تو سب چیزیں مہنگی ہوں گی اور غریب عوام مر جائے گی۔

شہریوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردے گی ، غریب عوام کہاں جائے؟

عوام نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں بائیس روپے بیس پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دو سو باہتر روپے لٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے بیس پیسے اور مٹی کے تیل میں بارہ روپے نوے پیسے فی لٹر اضافہ کیا ، جس سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت دو سو اسی روپے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت دو سو دو روپے تہتر پیسے فی لٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت نو روپے اڑسٹھ پیسے بڑھ کر ایک سو چھیانوے روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -