اشتہار

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش کی گئی ، جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی اور جدت کی اعلیٰ مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سپر مشاق اورجے ایف17 تھنڈربلاک 3 طیاروں نے دبئی ایئرشو میں شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 طیارےکی پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئرشو میں نمائش کی گئی ، طیارہ پاک فضائیہ کی جدت کے حصول،ہوابازی کی صنعت میں بہترین کارکردگی کے عزم کا عکاس ہے۔

- Advertisement -

دبئی ایئرشو میں طیارے کی شرکت پاک فضائیہ کاایوی ایشن کے میدان میں اہم سنگ میل ہے ، جے ایف17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی اور جدت کی اعلیٰ مثال ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ یہ طیارہ جدید ترین ایویانکس،اعلیٰ ترین ہتھیاروں اوربہترین الیکٹرونک جنگی نظام سےلیس ہے اور منفرد خصوصیات،وسیع رینج اوربھرپور جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

ترجمان کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل سپر مشاق طیارےکی نمائش بھی جاری ہے ، سپر مشاق طیارہ اپنی غیرمعمولی تربیتی صلاحیتوں اور استعداد کے لیئے جانا جاتا ہے۔

سپر مشاق نےشاندار کارکردگی کی بدولت بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ، پاک فضائیہ کی دبئی ایئرشو میں شرکت بین الاقوامی تعاون کوتقویت دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں