تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پاکستان کی آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست

اسلام آباد : وزیرخزانہ و خارجہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کردی، چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے براہ راست قرض کے معاملے پر گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی۔

وزارت خزانہ اور دفترخارجہ کے امریکہ و دیگرممالک سے رابطوں میں پیشرفت ہوئی ،وزیرخزانہ وخارجہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیرخزانہ بھی شریک ہوئے، جس کے بعد رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالر کے بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی، چین کی طرف سے 80 کروڑ بھی جلد ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک اورآئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربات کرچکے ہیں، اگلے 2 دن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیارکریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ نئی ایم ای ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کا شیڈول شامل ہونے کا امکان ہے اور وزارت خزانہ ایک بار پھر اگلے 2 دن میں اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پرامید ہے۔

Comments

- Advertisement -