اشتہار

میر حمزہ نے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کیا ٹوئٹ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں نام نہ آنے پر پوسٹ شیئر کردی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود فاسٹ بولر میر حمزہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جگہ نہیں بناسکے، قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی جس پر شائقین کرکٹ انہیں حوصلہ دے رہے ہیں۔

 میر حمزہ نے ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کی جس کا ترجمہ ’اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انہوں نے پوسٹ میں کسی بھی قسم کا کیپشن نہیں لکھا اور نہ ہی کوئی شکوہ کیا ہے۔

سابق کرکٹر اور سوشل میڈیا صارفین ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مضبوط رہیں انشا اللہ آپ کو محنت کا صلہ ایک دن ضرور ملے گا۔‘

میر حمزہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے انہوں نے ڈرافٹ سے قبل کہا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی جبکہ اظہر علی کی جگہ کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں