نریندر مودی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود فلسطینی سپورٹر نے گراؤنڈ میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندار مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
"My name is John…I am from Australia. I entered (the field) to meet Virat Kohli. I support Palestine…"pic.twitter.com/oI0NrPdrxk https://t.co/svwAX7c2ju
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) November 19, 2023
آج کے اہم میچ کے درمیان سخت سیکیورٹی کے باوجود ایک فلسطینی سپورٹر اور ویرات کوہلی کا فین ’’فری فلسطین‘‘ کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر کو گلے لگا لیا۔
#ICCCricketWorldCup | Security breach during the India versus Australia ICC World Cup 2023 Final match, in Ahmedabad after a spectator entered the field to meet Virat Kohli pic.twitter.com/ZuvXlHMWp0
— ANI (@ANI) November 19, 2023
جس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور متعلقہ شخص کو گرفتار کرکے باہر لے گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے دوران احمد آباد شہر اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں 6000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔