تازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (بدھ) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (بدھ) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اس سلسلے میں ایوان صدر میں یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے 21 اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی حاضری معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -