تازہ ترین

پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزراکےبیانات الیکشن نہ ہونےکےشک وشبہات پیداکررہےہیں ، 13اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈلائن ہے ، ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا، ترکیہ نےزلزلےمعاشی تباہی کے باوجود الیکشن کرایا اس کے حالات ٹھیک ہوگئے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 10 جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا، آئی ایم ایف کہتاہےپاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 9 ہفتے کی حکومت کو اندازہ ہےعوام کے دلوں میں غم وغصہ اور نفرت ہے، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے، پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہے، ملک سیاسی معاشی اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -