کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان آنیوالا مسافر کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اس کارروائی کے دروان 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے مشتبہ سفری دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ سے آنیوالے مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شہزاد اسلم کے نام سے سفر کر رہا تھا، ملزم کا اصل نام محمد توصیف ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر سعودی ریال کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم ابو ہریرہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے یو اے ای جا رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ملزم سے 40 ہزار سعودی ریال، متعدد دستاویزات اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزم کے دیگر 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔