تازہ ترین

ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کپتان انجری کا شکار ہو گئے

ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر آ گئی ہے، کپتان پیٹ کمنز اوول کرکٹ گراؤنڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں کلائی کی انجری میں مبتلا ہو گئے۔

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے، تاہم اس دوران کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ وہ انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے۔

پیٹ کمنز کا انجری سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گئے تھے، انھوں نے کہا ’’میں اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کراؤں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرانے کے بعد صحیح صورت حال واضح ہو جائے گی۔

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے میدان مار لیا

انجری کے بعد بھی کمنز نے اپنی کلائی پر پٹی باندھ کر کھیل میں حصہ لیا، انھوں نے بولنگ بھی کی تاہم بیٹنگ کے دوران انھیں زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشز کے اختتام کے بعد کمنز کو اب کم از کم تین ہفتے یا اس سے بھی زیادہ وقت کے لیے آرام درکار ہوگا، جب کہ اگست کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی اور اس کے لیے ٹیم کا اعلان الگے ہفتے متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -