اشتہار

پٹھان ایکس ٹائیگر کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن اب میکرز نے پٹھان ایکس ٹائیگر کا تھیم سانگ جاری کیا ہے جس میں شاہ رخ اور سلمان خان شامل ہیں۔

کنگ خان کی فلم پٹھان میں سلمان خان ایکشن سین میں کیمیو کے طور پر نظر آئے، فلم میں ٹائیگر کی انٹری دیکھنے کے بعد شائقین نے خوب سراہا اور اب دونوں کو ٹائیگر تھری میں ایک بار پھر ساتھ کام کرتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

پٹھان کے ایکشن سین میں دو سپر اسٹارز شامل تھے پس منظر میں ایک تھیم سانگ چلایا گیا تھا جسے یش راج فلمز نے آج باضابطہ طور پر جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

یش راج کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر طوفان برپا کردیا اس فلم نے کے جی ایف چیپٹر ٹو اور عامر خان کی دنگل جیسی کئی کامیاب فلموں کے ریکارڈ توڑے۔

پنک ولا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان آدتیہ چوپڑا کی اگلی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا نام عارضی طور پر پٹھان بمقابلہ ٹائیگر رکھا گیا ہے۔ یہ فلم 1995 کی کرن ارجن کے بعد بالی ووڈ کے دو عظیم اداکاروں کو سلور اسکرین پر ایک ساتھ لائے گی۔

سلمان اور شاہ رخ کے مداحوں کی جانب سے تھیم سانگ کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’پٹھان میں ٹائیگر کی انٹری بہت ہی اچھی تھی، دوسرے مداح نے لکھا کہ بھارتی سنیما میں اب تک کا بہترین سین فلمایا گیا، ایک اور مداح نے لکھا کہ ’یہ تھیم سانگ دماغ کو اڑا دینے والا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں