تازہ ترین

پاکستان بار کونسل کا عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر ردعمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے اختیارات سے متعلق بل کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس دائرہ اختیار سے متعلق فریق کو اپیل کا حق دینے کو سراہتے ہیں، بار بار مطالبہ کیا جاتا رہا کہ سوموٹو دائرہ اختیار کے معیارات مرتب کیے جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 184 (3) کے تحت مقدمات میں اپیل کا حق ہوگا، یہ درخواست گزاروں اور عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا، کیسز کے فکسنگ کے طریقہ کار کو بھی سراہتے ہیں، بل کا مسودہ 19 مئی 2022ء کو بار کونسل وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے کیا تھا۔

بار کونسل نے مزید کہا کہ یہ قانونی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وقت کی ضرورت تھی، امید ہے سینیٹ مذکورہ بلز کو جلد از جلد منظور کرے گا، سینیٹ کی منظوری کے بعد بل جلد از جلد قانون بن کر نافذ العمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -