اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کا وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کی مدت پوری کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کی مدت پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومتی اتحاد کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ وفاق کے ساتھ شامل صوبائی حکومتوں کو حق ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے اور اس میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: حکومتی اتحاد کا قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق

نیب کے پرانے قانون کی حمایت کرنے والا آئین دشمن قرار

پریس کانفرنس میں سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے پرانے قانون کی حمایت کرنے والا آئین و جمہوریت کا دوست نہیں، پی ٹی آئی دور میں نظام انصاف سویا ہوا تھا اور ہمارے فیصلے نہیں آتے تھے۔

سپریم کورٹ سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی پٹیشن جلد سننے کا مطالبہ

سعد رفیق نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی پٹیشن موجود ہے اسے عدالت جلد از جلد سنے۔

پانچ نشستوں پر کامیابی بڑی کامیابی قرار

پریس کانفرنس میں سعد رفیق نے کہا کہ پانچ نشستیں ہم جیتیں اور ہمارا ووٹ بینک بڑھا، نتائج کو مقبولیت اور غیر مقبولیت سے نہیں جوڑنا چاہیے، 20 حلقے وہ تھے جن پر 2018 میں عمران خان کی جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 20 میں سے 5 حلقوں پر ہماری کامیابی ہوئی ہے جو بڑی بات ہے، ہمارے ممبران توڑ کر 2018 میں ان ہی نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی دلائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں