تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘احترام کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنا رد عمل بھی نہیں دے سکتے’

پشاور: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی، ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جارہا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے کی توقع ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں شہدا کی یادگاروں اور مساجد پرپتھرمارےگئے،ریاستی اداروں پر حملہ،شہداکی تذلیل ناقابل قبول ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جو ہمارا دشمن نہیں کرسکا وہ سب کچھ پی ٹی آئی نے کر دکھایا،ان کے خلاف بغاوت،غداری کامقدمہ درج ہوناچاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملین مارچ کیا پورے ملک سےقافلےآئے ایک گملہ تک نہ ٹوٹا، ان لوگوں کو سیاست نہیں ہلڑبازی کرناآتی ہے۔

اپنی نیوز کانفرنس میں فضل الرحمان شرپسندوں نے جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کیا، کیااداروں پرحملے،توڑپھوڑ کرنے والوں سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی گرفتاری کو عزت نفس کامسئلہ بنادیاگیا، عمران خان کوکہا گیا کہ واقعات کی مذمت کرو انہوں نےانکارکردیا

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہنگامی طورپرپی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس طلب کیاجارہاہے جس میں فیصلہ ہوگاکہ کیا متفقہ ردعمل دیناہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پربھی لائحہ عمل طے کررہےہیں،احترام کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپناردعمل بھی نہیں دےسکتے۔

Comments

- Advertisement -