اشتہار

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کے ڈی سیز کو مراسلے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ارسال کیے ہیں جن میں انہیں پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ارسال کردہ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو میں شدید بارشیں ہونگی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیرآباد، جعفرآباد، سبی، پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اوڑماڑہ، کیچ میں بھی تیز بارشیں ہونگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اس لیے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ عملہ تیار اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانےاور شہریوں کو بلاضرورت سفر اور کمزور عمارتوں میں رہائش سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے آبی گزرگاہوں اور ذخائر کے قریب پکنک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں