تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

امیر ترین جوڑے کو مرغیاں کرائے پر دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

دنیا بھر میں کئی طریقے کے کاروبار ہو رہے ہیں جن کی فہرست بہت طویل ہے مگر ایک ایسا کاروبار بھی چل رہا ہے جس میں لوگوں کو مرغیاں کرائے پر فراہم کی جاتی ہیں۔

امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والا امیر ترین جوڑا جین اور فل ٹامکنز مرغیاں کرائے پر دینے کا انوکھا کاروبار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بزنس کو ’رینٹ دی چکن‘ کا نام دیا ہے۔

دراصل امریکا میں سپلائی میں کمی کے سبب انڈوں کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جین اور فل ٹامکنز کو ایسے انوکھے بزنس کی ترکیب سوجھی۔

جوڑا لوگوں کو 50 ڈالرز کے عوض مرغیوں کا ایک ڈربہ ہدایت نامہ کے ساتھ 4 سے 6 ماہ کے لیے دیتا ہے جبکہ کرائے پر لینے والے مرغیوں سے اس دوران انڈے حاصل کرتے ہیں۔

وہ اب تک 12 ریاستوں میں 200 سے زائد صارفین کو براہ راست یا پھر کسی اور کے ذریعے مرغیاں کرائے پر فراہم کر چکے ہیں۔

جین اور فل ٹامکنز کا کہنا ہے کہ شہری ہم سے رابطہ کر کے دو یا چار مرغیوں کے لیے ڈربہ بشمول خوراک کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے عوض 400 سے 600 ڈالر کرایہ وصول کیا جائے گا۔

Comments