اشتہار

ملتان سلطانز کی ایک اور فتح، زلمی کو 19 رنز سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان سپرلیگ کے 16ویں میچ میں صہیب مقصود کی بیٹنگ اور سہیل تنویر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے کر فتح اور پوائنٹس ٹیبل پر اول پوزیشن حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا سولہواں میچ دبئی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، زلمی کی قیادت محمد حفیظ جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملک الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے کیا، سلطانز کی ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان 51 کے مجموعی اسکور پر کرنا پڑا جبکہ 107 پر احمد شہزاد اور 140 پر شعیب ملک آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، زلمی کے باؤلر عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، مقررہ 20 اوورز میں ملتان کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 19 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 25 پر کامران اکمل اور ڈیون اسمتھ 53 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین 102 پر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کا پانچواں آؤٹ 151 کے مجموعی اسکور پر ہوا ایک رن بعد ہی حماد اعظم بھی آؤٹ ہوئے، بعد ازاں حسن علی 156 اور کپتان شعیب ملک 158 پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، پشاور کی جانب سے محمد حفیظ 56 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سہیل تنویر نے 4 اوور میں 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سلطانز کے نمایاں باؤلر رہے۔

عمدہ کارکردگی دکھانے پر صہیب مقصود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی اننگز

سولہویں اوور سے لیام نے لاٹھی چارج کا آغاز کیا مگر کچھ ہی دیر بعد وہ آؤٹ ہوئے، 19واں اوور پشاور زلمی کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ اس میں دو کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے جبکہ اگلے اوور میں بھی کپتان محمد حفیظ اور حسن علی آؤٹ ہوئے۔

چودہویں اوور کی چوتھی بال پر رکی ویسیلز 22 رنز پر آؤٹ ہوئے اس طرح پشاور زلمی کا چوتھا کھلاڑی 103 پر پویلین ہوٹا، 15 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 تک پہنچا۔

نویں اوور کی ڈیون اسمتھ 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے یوں پشاور زلمی کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دسویں اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور اینڈری فلیچر نے کیا، 19 کے مجموعی اسکور پر زلمی کو پہلے جبکہ 25 پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان سلطانز اننگز

صہیب مقصود نے وکٹ سنبھالی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کی، 16ویں اوور میں عمید آصف نے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملک الیون کو پہلے نقصان کا سامنا آٹھیوں اوور کی چوتھی بال پر کرنا پڑا جب کمار سنگاکارا 28 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، دس اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے کیا، پانچ اوورز میں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 40 رنز تک پہنچایا۔

زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے باؤلرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا مخالف ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے ہم بڑا اسکور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پوئنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے، ملک الیون نے اب تک 6  میچز کھیلے جن میں سے 4میں فتح اور ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میں سے تین میں فاتح اور دو میں شکست کے بعد 6 پوائٹس کے ساتھ 3 نمبر پر موجود ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں