جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کے پی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق وزیراعلیٰ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ اسملی تحلیل سے متعلق عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ آج زمان پارک میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہونے جارہا ہے، ہم اس اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہوتے ہی کے پی اسمبلی بھی ختم کردیں گے،اسمبلی رکنیت اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گورنر پنجاب نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان گورنرکو اسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسئلہ نہیں، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظارکریں گے، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو نگران وزیراعلی کے تقررکے لیے خط بھی لکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں