کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر کاکہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ فریش مینڈیٹ والی حکومت کو کرناچاہیے، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے، ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سوال کیا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ آئ ایم ایف شاید کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو۔سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔
سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) May 27, 2022
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں مزید سخت فیصلوں کا عندیہ دیتے ہوئے ملکی مسائل کا ملبہ عمران حکومت پرڈال دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سخت شرائط پرآئی ایم سےمعاہدہ پی ٹی آئی نےکیا،ہم نےنہیں، 4سال کاقرض ملک کے مجموعی قرض کا 80 فیصد ہے ، ملکی ترقی کے لیے ہرمشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔
خیال رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بعد ازاں پٹرول اچانک تیس روپے مہنگا ہونے پر شہری پھٹ پڑے تھے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کھانا کھلائیں یا پیٹرول بھروائیں، دل چاہتا ہے خود کو آگ لگالیں، مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو حکومت میں آئے کیوں؟