پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پانچ سات دن پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان نہیں، وزیر پیٹرولیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرول کی قلت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت نہیں، ہو سکتا ہے کچھ پمپ مالکان ذخیرہ اندوزی کر رہے ہوں، بیس دن کا پیٹرول اور پچیس دن کا ڈیزل موجود ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق مصدق ملک نے کہا کہ ابھی پانچ سات دن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سیالکوٹ اور گردونواح میں پیٹرول نایاب ہوگیا جس سے شہری پریشان ہوگئے۔ گلی محلوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس پر بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چشتیاں میں پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول فراہمی معطل ہونے پر شہری پریشان ہوگئے۔ گزشتہ 2 روز سے شہر اور مضافات میں پیٹرول نایاب ہے۔ مالکان نے پیٹرول پمپ پر بیریئر لگا دیے۔

اوکاڑہ اور نارووال میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا۔ جسڑ چوک، بائی پاس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ بند کر دیے گئے۔ پیٹرول کے حصول کے لیے شہری خوار ہونے لگے۔ منی پٹرول ایجنسیاں 350 روپے تک پیٹرول فروخت کرنے لگیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں