منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ڈیڈ لاک برقرار: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے، وزارت پٹرولیم نے ڈیلرز کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں وزیر پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور شاہدخاقان عباسی موجود تھے۔

دوسری جانب پٹرولیم ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 18 جولائی کو ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردینگے۔

امیر خان مسعود کا کہنا ہے کہ ڈیلرز نے اپنے اخراجات اور آمدنی کا گوشوارہ پیش کردیا ہے، حکومت سے پٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، امید ہے پٹرولیم ڈیلرز کے جائز مطالبات منظور ہوجائیں گے۔

ایسوسی ایشن رہنما امیرخان محسود کا کہنا ہے کہ حکومت آرڈینس جاری کرے یا مثبت پیشرفت تو بات بڑھ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں